پی ٹی آئی رہنما عبادفاروق 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے

پی ٹی آئی رہنما عبادفاروق 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے
کیپشن: پی ٹی آئی رہنما عبادفاروق 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے

ایک نیوز: جیل بھرو تحریک کے دوران پولیس گاڑی کی توڑ پھوڑ کا کیس،انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عباد فاروق کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے پی ٹی آئی رہنما عبادفاروق کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔ملزمان کو سخت سکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے کہاکہ عباد فاروق نے ساتھیوں سے ملکر پولیس کی گاڑی پر ڈنڈوں سے حملہ کیا، ملزم عباد فاروق کا فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانا ہے۔

سرکاری وکیل نےجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ عدالت نے عباد فاروق کو14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،انسداد دہشتگردی عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ  لاہور سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچانے کامعاملہ،سی سی پی او لاہور  کے نوٹس پر سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث تحریک انصاف کے رکن عباد فاروق کو گرفتارکیا تھا۔

ایس پی سول لائنز محمد سرفراز ورک نے کہا ہے کہ ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ممکن ہوئی تھی۔ ملزم مال روڈ چیرنگ کراس چوک میں پولیس گاڑی کی توڑ پھوڑ میں ملوث تھا،سرکاری املاک کے نقصان میں ملوث عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-23/news-1677136016-1903.mp4

 دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت نے زبیر خان  نیازی کی 2 مارچ تک عبوری ضمانت  منظور کر لی،عدالت نے پولیس کو زبیر خان  نیازی کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔عدالت  زبیر خان نیازی کو ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبیر گل خان نے سماعت کی،زبیر خان نیازی نے  گرفتاری کے ڈر سے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی،زبیر خان نیازی سمیت دیگر کیخلاف تھانہ سول لائنز پولیس نے توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور دفعہ 144  کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔