ایک نیوز: لاہور، کوٹ لکھپت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق چندرائے روڈ کا رہائشی محمد ارسلان گھر میں موجود تھا جسے نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو دیرینہ عداوت پر قتل کیا گیا یا ہے اس کی کوئی اور وجہ سامنے نہیں آئی ہے، واقعہ کی مزیدتفتیش جاری ہے۔پولیس نے لاش کوتحویل میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے،پولیس نے مقتول کے دادا کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ کوٹ مٹھن ،موضع بروس آباد میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا تھا جس میں نوجوان کو قتل کر کے زمین دفن کر دیا گیا تھا۔برادری میں درینہ دشمنی پر نوجوان کو قتل کرکے لاش زمین میں دفن کر دی گئی تھی جس کا علم اخلاق مشوری نامی مقامی راہگیر کو ہوا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی 15 پر پولیس کو کال کی گئی تھی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کوٹ مٹھن پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ جس کے بعد پولیس کی نگرانی میں مقتول کی لاش کو زمین سے نکالا گیا اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ علاقہ مکینوں کا کہناتھا کہ مبینہ قتل کا یہ واقعہ برادری میں پرانی دشمنی کا محسوس ہوتا ہے۔پولیس نے واقعہ کی تفتیش جاری کر دی ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مقتول اعجاز مشوری گزشتہ دن سے گھر سے لاپتہ تھا جس کی تلاش جاری تھی۔