ایک نیوز: اسلام آباد،تھانہ گولڑہ کے علاقے میں عابد نامی شہری کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ہو گیا، قتل کو خودکشی کا رنگ دینے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئےپولیس نے چھاپے مارناشروع کر دیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عابد نامی نوجوان کو قتل کیا گیا جس کا گولڑہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ کے متن کے مطابق عابد کا ملزمان عبداللہ،دانیال اور اویس سے کاروباری لین دین میں تنازعہ تھا۔مقتول نے تنازعہ سے متعلق پہلے اپنے ہی اپنے اہل خانہ کو آگاہ کر دیا تھا۔ملزمان نے قتل کے بعد واقع کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کی۔گولڑہ پولیس مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لئے چھاپے مارناشروع کر دیے ہیں۔
واضح رہے کہ اٹک پولیس نے اپنی بیوی کو قتل کر کے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کرنے والے سفاک قاتل کو گرفتار کر لیا۔ ملزم راشد عمران نے اپنی بیوی مسماہ کو گلہ گھونٹ کر قتل کیا تھا۔ پولیس کو اطلاع ہوئی کہ ایک خاتون کی وفات ہو گئی ہے اورمقتولہ کے بھائی کے مطابق اس کا خاوند جو کہ واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کر رہا ہے مشکوک ہے جس پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ جنڈ مظہر اسلام اور انچارج سرکل جنڈ نواز ایس آئی نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم سے تفتیش کی جس پر یہ انکشاف ہوا کہ ملزم راشد عمران نے اپنی بیوی کو گلہ گھونٹ کر قتل کر دیا ہے۔