وفاقی کابینہ مختصر کی جائے،وزرا و معاونین کی تعداد لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

وفاقی کابینہ مختصر کی جائے،وزرا و معاونین کی تعداد لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
کیپشن: وفاقی کابینہ مختصر کی جائے،وزرا و معاونین کی تعداد لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی کابینہ کے اراکین کی تعداد کو چیلنج کر دیا گیا،درخواست میں وزرا و معاونین کی تعداد میں کمی کی استدعا کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے  کہ وفاقی کابینہ اراکین کی تعداد آئین میں مقررہ تعداد سے مطابقت نہیں رکھتی، قومی اسمبلی میں اعلان کے مطابق ارکان کی تعداد 42 سے زائد نہیں ہو سکتی، کابینہ اراکین کی تعداد 85 ہے جو 11 فیصد زیادہ ہے، 40 معاون خصوصی بھی ہیں۔ 

درخواست گزار نے مطالبہ کیا کہ کابینہ کی تعداد کو کم کرنے کا حکم دیا جائے۔