خطرناک وائرس کے23کیسزمثبت،13مریضوں کی حالت نازک

خطرناک وائرس کے23کیسزمثبت،13مریضوں کی حالت نازک

ایک نیوز: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 23 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں تاہم کورونا کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق این آئی ایچ  کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار327 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں کورونا کے 23 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

 کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.53 فیصد ہےجبکہ کرونا سے متاثر 13 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔