ایک نیوز: فرانس میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں سکول میں کلاس کے دوران 16 سالہ طالبعلم نے چاقو کے وار سے خاتون ٹیچر کو قتل کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق 52 سالہ ٹیچر فرانس کے سینٹ جین ڈی لیو ے قصبے کے رومن کیتھولک ہائی اسکول میں پیش آیا۔ جس میں ہسپانوی زبان کی کلاس لے رہی تھیں کہ جماعت میں موجود ایک 16 سالہ طالبعلم نے ان پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ چاقو کے حملے سے شدید زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیچر کو فوری طبی امداد دی گئی لیکن وہ ہسپتال جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔پولیس نے 16 سالہ طالبعلم کو گرفتار کرلیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دہشت گردی نہیں بلکہ طالبعلم کا ذاتی فعل ہے۔ ملزم کا کہنا تھا کہ اسے کہیں سے آواز آئی کہ اسے قتل کردو۔