ایک نیوز: روس نے جوہری طاقت میں اضافے کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا۔روس اپنی نیوکلیئر فورسز کو مضبوط بنانے پر زیادہ توجہ دے گا اور روس ہائپرسونک میزائلوں کی بڑے پیمانے پر ترسیل شروع کرے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے امریکہ کے ساتھ جوہری اسلحہ کی تخفیف کا معاہدہ معطل کرتے ہوئے نیوکلیئر طاقت میں اضافے کا اعلان کر دیا۔
روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس اپنی نیوکلیئر فورسز کو مضبوط بنانے پر زیادہ توجہ دے گا اور روس ہائپرسونک میزائلوں کی بڑے پیمانے پر ترسیل شروع کرے گا۔مسلح افواج کو جدید آلات سے لیس کرنا جاری رکھیں گے۔
روسی صدر کے اعلان کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ پیوٹن کے فیصلے سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ وہ جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا سوچ رہے ہیں، پیوٹن کی جانب سے جوہری اسلحے کے معاہدے کو معطل کرنا بہت بڑی غلطی ہے۔