کراچی:لڑکوں کا روپ دھار کر موٹر سائیکلیں چوری کرنیوالی لڑکی گرفتار

کراچی:لڑکوں کا روپ دھار کر موٹر سائیکلیں چوری کرنیوالی لڑکی گرفتار
کیپشن: کراچی:لڑکوں کا روپ دھار کر موٹر سائیکلیں چوری کرنیوالی لڑکی گرفتار

ایک نیوز: کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن سے پولیس نے لڑکوں کا روپ دھار کر موٹر سائیکلیں چوری کرنے والی لڑکی کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمہ کی شناخت ثمرین عرف مشا ولد عاشق حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ملزمہ لڑکوں کا روپ دھار کر مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے حب چوکی بلوچستان میں فروخت کرتی تھی۔

ملزمہ کے قبضے سے ڈیفنس، تھانہ درخشاں کی حدود سے چوری کی موٹر سائیکل ملی ہے۔ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کیا گیا ہے۔