برسبین: خالصتان کے حامیوں نے بھارتی قونصل خانے پر خالصتانی پرچم لہرا دیا

Feb 23, 2023 | 09:15 AM

ایک نیوز: خالصتان تحریک کے حامیوں کی جانب سے برسبین میں بھارتی قونصل خانے پر خالصتانی پرچم لہرا دیا گیا۔

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے اہم دورہ آسٹریلیا کے بعد پیش آئے اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ سے کہا گیا ہے کہ وہ بھارت میں ’بیوہ کالونی‘ کا دورہ کریں۔

بیوہ کالونی میں ایسی سیکڑوں خواتین قیام پذیر ہیں، جنہیں اندرا گاندھی کے قتل کے بعد انتہا پسند ہندوؤں نے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ نئی دہلی میں جی 20 وزرا کا اجلاس آئندہ ماہ مارچ میں منعقد ہوگا۔

مزیدخبریں