کے پی، پنجاب الیکشنز پر از خود نوٹس، پاکستان بار کونسل کو 9 رکنی بینچ پر تحفظات

کے پی، پنجاب الیکشنز پر از خود نوٹس، پاکستان بار کونسل کو 9 رکنی بینچ پر تحفظات
کیپشن: Spontaneous Notice on KP, Punjab Elections, Reservations to Pakistan Bar Council on 9-Member Bench

ایک نیوز : پاکستان بار کونسل نے بھی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے ازخود نوٹس کیس میں 9 رکنی بینچ کی تشکیل پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

 وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل ایڈ ووکیٹ ہارون رشید نے کہا بہتر ہوتا کہ فل کورٹ تشکیل دی لیکن اگر فل۔کورٹ نہیں بھی تشکیل دی جاتی تو کم از کم دو ججز کو شامل نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔

 ہارون رشید کا کہنا تھادونوں جج صاحبان پر اعتراضات بھی سامنے آچکے تھے، اس کے ساتھ ساتھ دوسری جانب دونوں جج صاحبان غلام محمود ڈوگر کیس میں اپنا مائنڈ بھی سامنے لا چکے ہیں اور اتنخابات کے انعقاد کو الیکشن کمیشن کی ذمہ داری قرار دے چکے ہیں۔

 وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل کا مزید کہنا تھاکہ از خود نوٹس میں فریق بننے کا فیصلہ مشاورت سے کریں گے۔

چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا نے کہا اعتراضات سے بچنے کیلئے بہتر تھا کہ سینئر 9 ججز کو شامل کرلیا جاتا۔ انہوں نے کہا ہماری کوشش ہے کہ سیاسی معمالات میں فریق نہ بنیں، سیاسی مقدمات میں بینچ کی تشکیل میں پسند نہیں ہونا چاہیے۔