ایک نیوز :لاہور ہائی کورٹ نے نگراں پنجاب حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے گجرات کا ڈویژن اور وزیرآباد کا ضلع کا درجہ بحال کر دیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں منگل 21 فروری کو گجرات کو ڈویژن اور وزیر آباد کو ضلع کا درجہ دینے کا نوٹی فیکیشن معطل کرنے سے متعلق نگران حکومت کے فیصلے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی۔
لاہور ہائی کورٹ میں گجرات کو ڈویژن اور وزیر آباد کو ضلع کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی۔
آج ہونے والی سماعت میں عدالت نے پنجاب حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے نوٹیفکیشن معطل اور گجرات کا ڈویژن، وزیر آباد کا ضلع کا درجہ بحال کر دیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی حکومت میں گجرات کو ڈویژن اور وزیر آباد کو ضلع کا درجہ دیا گیا تاہم بعد میں حکومت پنجاب نے یہ نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔