ثانیہ مرزا کا 20 سالہ شاندار کیریئر شکست کے ساتھ اختتام  پذیر

ثانیہ مرزا کا 20 سالہ شاندار کیریئر شکست کے ساتھ اختتام  پذیر
کیپشن: Sania Mirza's brilliant 20-year career ends with defeat

ایک نیوز :بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ٹینس کیریئر شکست کے ساتھ اختتام کو پہنچ گیا، اپنے آخری ٹورنامنٹ دبئی چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

کچھ روز قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے 36 سالہ ثانیہ مرزا نے کہا تھا کہ دبئی چیمپئن شپ ان کا آخری ٹینس سیزن ہوگا۔

دبئی چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں ثانیہ مرزا امریکی ساتھی کھلاڑی کے ساتھ ڈبلز ایونٹ میں شریک ہوئیں، انہیں روسی جوڑی نے اسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 0-6 سے ہرادیا۔

شکست کے ساتھ ثانیہ مرزا کا 20 سالہ ٹینس کیریئر اختتام کو پہنچ گیا، بھارتی ٹینس اسٹار نے 2003ء میں پروفیشنل ٹینس کا آغاز کیا تھا اور 6 گرینڈ سلیم ٹرافیز اپنے نام کیں۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا پاکستان کے اسٹار کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ہیں، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔