ایک نیوز :عمر بڑھنے کے ساتھ جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند رہنا چاہتے ہیں؟ توبس شریک حیات، گھر والوں، دوستوں اور دفتری ساتھیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کو یقینی بنائیں۔
برٹش میڈیکل جرنل میں شائع تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ درمیانی عمر میں ہمارے کونسے رویے بڑھاپے میں اچھی صحت کے لیے اہم ہوتے ہیں۔
پہلی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ شریک حیات سمیت دیگر افراد سے اچھے تعلقات سے بڑھاپے میں متعدد امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
آسٹریلیا کی کوئنز لینڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ درمیانی عمر میں لوگوں سے خراب تعلقات کے نتیجے میں بڑھاپے میں متعدد امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اس تحقیق کا آغاز 1996 میں ہوا تھا اور اس میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی 45 سے 50 سال کی عمر کی خواتین کو شامل کیا گیا۔
اس کے بعد ان خواتین سے ہر 3 سال بعد معلوم کیا گیا کہ شریک حیات، خاندان کے افراد، دوستوں اور دفتری ساتھیوں سے ان کا تعلق کس حد تک مضبوط ہے۔
زیادہ چائے پینے کے نقصانات جان لیں