راجہ پرویز اشرف اور دیگر کیخلاف نوڈیرو پاور پلانٹ ریفرنس خارج

Feb 23, 2022 | 14:54 PM

admin
اسلام آباد:احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، شاہد رفیع، طاہر بشارت چیمہ کیخلاف نوڈیرو پاوور پلانٹ ریفرنس خارج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے نوڈیرو پاوور پلانٹ ریفرنس خارج کرتے ہوئے ریفرنس پر تمام کارروائی ختم کردی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
احتساب عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ریفرنس خارج کیا۔ ریفرنس میں مجموعی طور پر 10 ملزمان نامزد کیے گئے تھے۔
ریفرنس میں دو ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے تھے جبکہ ایک ملزم انتقال کر گیا تھا۔
احتساب عدالت نے فیصلہ دیا کہ ترمیمی آرڈیننس کے تحت کیس پر اس عدالت کا اختیار نہیں بنتا۔
مزیدخبریں