بھارت: مندر کے چندہ باکس میں شہری کا گرا آئی فون بھگوان کی ملکیت قرار

بھارت: مندر کے چندہ باکس میں شہری کا گرا آئی فون بھگوان کی ملکیت قرار
کیپشن: India: Citizen's iPhone dropped in donation box of temple declared to be God's property

ویب ڈیسک:بھارتی ریاست  تامل ناڈو کے  مندر میں   شہری کی لاپرواہی اس کیلئے  مہنگی پڑ گئی۔  


بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست   تامل ناڈو کے مندر میں ایک شخص کا آئی فون غلطی سے مندر کے چندہ باکس میں  گرگیا، ریاستی  محکمہ  اوقاف نے شہری کی فون واپسی کی درخواست کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا ہے کہ اب یہ مندر کی ملکیت بن گیا ہے۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق   حکام نے کہا ہے کہ چندہ باکس قانون کے مطابق چندہ باکس میں جانے والی کوئی بھی چیز اس کے مالک کو واپس نہیں کی جا سکتی۔

مندر کے حکام نے کہا کہ فون کو چندے کے طور پر لیا گیا ہے، آئی فون کا مالک صرف ڈیٹا واپس لے سکتا ہے۔