ایک نیوز: ضلع کرم میں ایمر جنسی بارے مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر سیف کا بیان سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں بتایا کہ کابینہ اجلاس میں کُرم کو آفت زدہ قرار دینے کی منظوری دی گئی، صوبائی کابینہ نے آج بعد از واقعہ ضلع کرم میں ریلیف ایمرجنسی کی باقاعدہ منظوری دے دی ، کرم میں ہنگامی بنیادوں پر ہونے والی امدادی سرگرمیوں کو قانونی توثیق دے دی گئی۔
انہوں نے کہا صوبائی حکومت کی جانب سے متعلقہ حکام کو امدادی کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، ریلیف ایمرجنسی میں ادویات اور اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، چند نجی میڈیا چینلز خبر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کر رہے ہیں،ریلیف ایمرجنسی میں ادویات فراہمی، خوراک، ایئر سروس کے ذریعے آمدورفت شامل ہے، کُرم میں صورتحال پُرامن ہونے تک ریلیف سرگرمیاں جاری رہیں گی، کُرم کشیدگی کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی مالی تعاون جاری رہے گی ۔