یاسرہ رضوی نے کم عمر آدمی سے شادی کے فائدے  بتادیئے 

 یاسرہ رضوی نے کم عمر آدمی سے شادی کے فائدے  بتادیئے 
کیپشن: Yasra Rizvi explained the benefits of marrying a younger man

ویب ڈیسک: پاکستانی ڈراموں میں زیادہ تر منفی کردار ادا کرکے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ یاسرہ رضوی نے ایک پروگرام میں خود سے کم عمر اور جوان آدمی سے شادی کرنے کے فائدے پر بات کی ہے۔

یاسرہ رضوی کا شمار پاکستان کی باصلاحیت فنکاروں میں ہوتا ہے،وہ اداکارہ ہونے کے ساتھ ہدایت کارہ اور مصنفہ ہیں،  یاسرہ مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی پر کھل کر بات کرتی ہیں اور انڈسٹری کے ان مسائل پر بھی آواز اٹھاتی رہتی ہیں جنھیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔

 گزشتہ دنوں یاسرہ رضوی ایک شو میں مہمان تھیں جہاں پروگرام کی میزبان اشنا شاہ نے ان سے سوال کیا کہ خود سے کم عمر لڑکے سے شادی کرنے کے کیا فائدے ہیں؟

 اس دلچسپ سوال کے جواب میں یاسرہ رضوی کا کہنا تھا کہ نوجوان لڑکوں سے شادی کے بہت فائدے ہیں، اگر آپ خود سے بڑی عمر کے مرد سے شادی کریں گے تو چھوٹے ہونے کی وجہ سے آپ پر زیادہ حکم چلایا جائے گا اور زیادہ کام کرنا پڑے گا، جبکہ نوجوان لڑکوں سے یہ پوچھنا آسان ہے کہ کیا کرم کرنے کی ضرورت ہے، کم عمر لوگ زیادہ عملی ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے ازراہ مذاق اپنی عمر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں خود سے بڑی عمر کے مرد سے شادی کرتی تو 45،50سال کے آدمی کے ساتھ ’’ابو‘‘ کی فیلنگ آتی، خود سے چھوٹی عمر کے پارٹنر سے باآسانی کسی کام کا کہا جاسکتا ہے تو میں وہ نہیں بننا چاہتی تھی۔

خیال رہے کہ اداکارہ  یاسرہ نے خود سے 10 سال کم عمر لڑکے سے شادی کی تھی، اپنے شوہر عبدالہادی کے متعلق بات کرتے ہوئے یاسرہ نہ کہا کہ کم عمر اور جوان لوگ زیادہ ٹیک سیوی ہوتے ہیں،  میں زیادہ تر کام ہادی سے ہی کرواتی ہوں اور ٹیکنالوجی کے معاملے میں ایسے بن جاتی ہیں جیسے مجھے اس کا استعمال آتا ہی نہیں کیونکہ میرے زمانے میں تھا ہی نہیں۔