ایک نیوز: ترجمان پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے سویلینز کا ملٹری ٹرائل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ وقاص اکرم نے کہا ہم سویلینز کے ملٹری ٹرائل کی مزمت کرتے ہیں ، سویلینز کا ملٹری ٹرائل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،پی ٹی آئی کارکنوں کو ملٹری ٹرائل کے ذریعے سزائیں دی گئیں ،حکمران پی ٹی آئی دشمنی میں بہت اگے نکل گئے ہیں، سیاسی مخالفین کو ختم کرنے کے لیے عالمی قوانین کی بھی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں ۔
انہوں نے کہا حکمران ملکی معیشت تباہ کرنے کا موجب بن رہے ہیں ، حکمرانوں کی اس روش پر سخت ردعمل آئے گا، جن کا ملٹری ٹرائل ہوا ہے ہم انھیں انصاف دلائیں گے ، ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ القادر ٹرسٹ کا فیصلہ کیوں مؤخر کیا گیا، یہ بریت کا کیس ہے من گھڑت کہانی بنائی گئی ہے ،اس کیس میں بانی پی ٹی آئی صرف ٹرسٹی ہیں، القادر ٹرسٹ کا فیصلہ جلد سنانا چاہئے ۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا 26نومبر واقعہ میں ہمارے صرف ایک کارکن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کی گئی، ہمارے شہید کارکن کے رشتہ داروں کو ڈرایا جا رہا ہے ،ہماری کارکنوں کی شہادتیں چھپانے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں ،لاشیں بھلائی اور شہادتیں چھپائی نہیں جاسکتیں ، ہمارے کارکنوں کی شہادتیں بڑھ کر 13ہو گئی ہیں،ہماری مزاکراتی کمیٹی نے دو نکات حکومت کے سامنے رکھ دیئے ہیں، مزاکراتی کمیٹی کے ارکان کا بانی سے ملنا ضروری ہے ، بانی سے ملاقات ہو گی تو مزاکرات منطقی انجام کوپہنچ پائیں گے۔