کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ 

Dec 23, 2024 | 18:10 PM

 ایک نیوز: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ، ہنڈرڈانڈیکس 4411 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 13 ہزار 924 پوائنٹس پر بند ہوا ۔  

 تفصیلات کے مطابق  کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں زبردست تیزی  رہی ،  کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ  ہوا،  ہنڈرڈانڈیکس 4ہزار 411 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 13 ہزار 924 پوائنٹس پر بند ہوا ۔  

سٹاک مارکیٹ  میں دن بھر مجموعی طور پر 463 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 361 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 62 کے شیئرز میں کمی ہوئی ، مارکیٹ میں 85 کروڑ 65 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، بازار  میں 50 ارب 45 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 114، 189 جبکہ کم ترین سطح 110،891 پوائنٹس رہی۔

مزیدخبریں