ایک نیوز: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ، ہنڈرڈانڈیکس 4411 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 13 ہزار 924 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی ، کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، ہنڈرڈانڈیکس 4ہزار 411 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 13 ہزار 924 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
سٹاک مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 463 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 361 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 62 کے شیئرز میں کمی ہوئی ، مارکیٹ میں 85 کروڑ 65 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، بازار میں 50 ارب 45 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 114، 189 جبکہ کم ترین سطح 110،891 پوائنٹس رہی۔