چودھری  شجاعت کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ،خیریت دریافت کی  

چودھری  شجاعت کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ ،خیریت دریافت کی  
کیپشن: Maulana Fazlur Rehman's telephonic contact of Chaudhry Shajaat, inquired about his well-being

ایک نیوز: صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین  اور  سرابراہ جمیعت علماء اسلام  (ف)مولانا فضل الرحمان    کے درمیان ٹیلی فونک را بطہ  ہواہے۔  

 تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی ، صدر  مسلم لیگ ق  نے مدرسہ بل پر مولانا فضل الرحمن کے کردار کو سراہا  اور  افہام وتفہیم سے مسئلہ کے حل پر خوشی کا اظہار کیا ۔ 

چودرھری شجاعت حسین کا کہنا تھا مجھے خوشی ہے کہ اس موقع سے مولانا فضل الرحمٰن نے سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا ،  آئندہ  بھی مدارس کے مسئلہ  پر کوئی ایشو آتا ہے تو اس کے حل میں بھرپور ساتھ دیں گے۔   

مولانا فضل  الرحمان نے چودھری  شجاعت حسین کاشکریہ ادا کیا ۔