عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

Dec 23, 2023 | 22:38 PM

ویب ڈیسک :عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا۔
تفصیلات کےمطابق بحیرہ احمر میں جاری کشیدگی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی برقرار ہے جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں 1 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 71 سینٹ یا 0.89% اضافے کے ساتھ 80.10 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر کی قیمت 81 سینٹ یا 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 74.70 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

حوثی عسکریت پسند گروپ کی طرف سے کیے جانے والے جہازوں پر حملوں کی وجہ سے مزید بحری جہاز بحیرہ احمر سے گریز کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے جواب میں جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

مزیدخبریں