مسلم لیگ ق کی انتخابی مہم شروع،گجرات میں بڑا پاورشو

Dec 23, 2023 | 21:50 PM

ایک نیوز:مسلم لیگ ق نے انتخابی مہم شروع کردی۔چودھری وجاہت حسین،شافع حسین،سالک حسین نے گجرات میں بڑا پاورشوکیا۔

تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین کے بھائی وجاہت حسین کاکہنا ہے کہ بھتیجوں کی انتخابی مہم خود چلاؤں گااور انشا اللہ وہ گجرات سے کامیاب ہوں گے۔چودھری شافع حسین اور سالک حسین گجرات کی عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

چودھری شافع حسین  کاکہنا ہے کہ   خدمت اور رواداری کی سیاست کو فروغ دیکر عوام کے دیرینہ مسائل حل کریں گے ۔عزت صرف پیسے سے نہیں ہوتی اعلی اخلاق اور کردار سے ہوتی جو ہمارے والد چوہدری شجاعت حسین نے ہم کو سیکھایا ہے۔ ہماری خواہش ہے خاندان پہلے کی طرح متحد ہو جائے جس کی لوگ مثالیں دیتے تھے ۔

چودھری سالک حسین کاکہنا تھا کہ وجاہت حسین کا ہمارے ساتھ ہونے سے دونوں بھائیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔وجاہت حسین ہمارے ساتھ ایسے ہیں جیسے ہمارے والد چودھری شجاعت حسین ہیں۔

مزیدخبریں