ویب ڈیسک :سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ، ملاقات کرنیوالوں میں سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، رانا مشہود، سردار اویس خان لغاری اور شاہین بٹ شامل تھے ۔
ملاقات میں مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خاں بھی موجود تھے، پارٹی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، رہنماؤں نے انتخابی تیاریوں اور اپنے حلقوں میں جاری سرگرمیوں سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا ،اس موقع پر شہبازشریف نےہدایت کی کہ انتخابی معرکے کے لئے بھرپور تیاری کی جائے، کارکن گھر گھر جاکر عوام کو متحرک کریں، نواز شریف کا پیغام ہر گھر میں پہنچائیں،8 فروری 2024 کے انتخابات کا فیصلہ عوام کریں گے، عوام چار سال میں مہنگائی کا ظلم ڈھانے والوں کا سیاسی طور پر صفایا کردیں گے،
شہباز شریف نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کےفضل اور عوام کی طاقت سے مسلم لیگ (ن) فتح حاصل کرے گی، ہر حلقہ اور اس کے عوام کو متحرک کرنے پر توجہ مرکوز رکھی جائے، انتخابی پرچی بتائے گی عوام کسے چاہتے ہیں، نواز شریف کی قیادت میں ایک بار پھر عوام سے تمام وعدے پورے کریں گے۔