ویب ڈیسک :سابق ایم این اے اور تحریک انصاف کے منحرف رکن نور عالم خان نے جے یوآئی ف میں شمولیت کا اعلان کردیا ، ان کا کہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان جو کہتے ہیں وہ سچ ثابت ہوتا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق صوبائی امیر جے یو آئی مولانا عطاالرحمان نے نور عالم خان کو جے یوآئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ان کا کہناتھا کہ آنیوالا دور جے یو آئی کا ہے ۔
نور عالم خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے آواز اٹھائی ۔
نور عالم خان نے اس موقع پر کہا کہ جمعیت کیساتھ پہلے بھی بہتر تعلقات تھے ہمیشہ ملک کی بقا کی بات کی ہے، مولانافضل الرحمان جو کہتےہیں وہ سچ ثابت ہوتا ہے۔جے یو آئی کی قیادت کا گھر آنے پر مشکور ہوں،مولانا فضل الرحمان کی سیاسی بصیرت کا ہر کوئی قائل ہے۔
مولانا فضل الرحمان کی قائدانہ صلاحیت سے متاثر ہوکرجمعیت میں شامل ہوا،جے یو آئی نے سخت سے سخت حالات میں بھی کبھی کوئی گملا بھی نہیں توڑا۔ان کا مزید کہناتھا کہ میں اور میری تمام فیملی اور دوست جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔
جیل میں لاڈلے کو دیسی مرغ اور ورزش کی مشینیں تک فراہم کی گئی ہیں۔ چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ تمام قیدیوں کو یکساں حقوق دیئے جائیں۔