اقتدار میں آکرزرعی انقلاب کی راہ ہموار کریں گے،جہانگیرترین

Dec 23, 2023 | 18:53 PM

ایک نیوز :استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین  کاکہنا ہے کہ اقتدار میں آ کر زرعی انقلاب کی راہ ہموار کریں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین سے لودھراں سے پارٹی رہنماؤں رانا ارسلان خان، صدیق ارائیں، شیخ منور اور رانا جاوید ٹھاکر  نے ملاقات کی ۔لودھراں میں انتخابی مہم سمیت دیگر اہم پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

جہانگیر خان ترین کاکہنا تھا کہ  لودھراں میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کرینگے۔ اہلیان لودھراں کی محبتوں کا مقروض ہوں۔ گزشتہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث کسان مشکلات کا شکار ہیں۔ کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا ۔کاشتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔ معیشت، صحت و تعلیم کے شعبوں میں بھی انقلابی اقدامات اٹھائیں گے۔

مزیدخبریں