ویب ڈیسک :اوول کرکٹ گراونڈ میں میلبورن اسٹارز اور سڈنی تھنڈر کے درمیان بِگ بیش لیگ 2023-24 کے میچ میں انوکھا واقعہ پیش آیا جب حارث رؤف گلوز اور پیڈ پہنے بغیر بیٹنگ کرنے کے لیے گراونڈ میں پہنچ گئے۔
یہ غیر معمولی صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب اننگز کا آخری اوور شروع ہوا تو 6 کھلاڑی آؤٹ تھے لہٰذا حارث رؤف سمجھے کہ ان کے بیٹنگ کرنے کی نوبت نہیں آئے گی اور وہ پیشگی تیار نہیں ہوئے۔
لیکن غیر معمولی طور پر میلبرن ٹیم کی لگاتار 3 وکٹیں گرجانے سے ایسی صورتحال پیدا ہوئی کہ حارث رؤف کو کریز پر جانا پڑا تاہم وہ ٹائم آؤٹ ہونے سے بچنے کے لیے بغیر حفاظتی کٹ پہنے ہی میدان میں چلے گئے۔
گیارویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے حارث رؤف نے گلوز اور ہیلمٹ تو ساتھ لے لیا تاہم وہ پیڈز پہن کر میدان میں نہیں گئے۔
No gloves, pads or helmet on