ایک نیوز :سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہربانو کاکہنا ہے کہ سائفرکیس میں رہائی کی روبکارتیار ہونے تک شاہ محمود قریشی کی رہائی نہیں ہوگی ۔
مہربانو کا اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے آرڈرکی کاپی 3بجے ملی۔تصدیق شدہ کاپی ملنے کے بعد جی الیون گئے تو وہاں تالے لگے ہوئے تھے ۔آج کیس کی تاریخ کے بارے میں معلوم نہیں تھا ۔ اطلاع نہ ہونے پر ہمارے وکلاء نہیں پہنچ سکے گزشتہ روزفاضل جج کی طبعیت خرابی کے باعث سماعت نہیں ہوئی۔ جو ہو رہا ہے اس سے فیئر ٹرائل کا لینا دینا نہیں ہے۔ جو گواہیاں ریکارڈ ہوئیں وہ ہمارے وکلاء کی غیر موجودگی میں ریکارڈ کروائی گئیں۔ جتنے گواہ آئے انکے بیانات اجلت میں ریکارڈ کئے گئے۔شروع میں ملزمان بھی موجود نہیں تھے آج 8گھنٹے تک ٹرائل ہوا،ہمارے اور ملزمان کے پہنچنے سے قبل شہادت ریکارڈ ہورہی تھی۔
شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہربانوکاکہنا تھا کہ اوپن ٹرائل میں پک اینڈ چوز نہیں ہو سکتا،اپنی مرضی کے صحافی اندر لے جاتے ہیں اوپن ٹرائل کی درخواست پر 28دسمبر کو ہائیکورٹ میں سماعت ہے یہ مضحکہ خیز کیس ہے،جسکی کوئی ٹانگی اور اسمیں کوئی زور نہیں ہے۔