بھارت میں الیکشن سے پہلےمودی کا ممکنہ فالس فلیگ آپریشن کا پروپیگنڈابےنقاب

ایک نیوز : بھارت میں الیکشن کی آمد پر مودی سرکار کا  پرانے معصوم قیدیوں  کو نشانہ بنا کرممکنہ فالس فلیگ آپریشن  کا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-12-23/news-1703336408-8921.mp4

الیکشن میں کامیابی کیلئے مودی سرکار   پاکستان دشمنی میں پاگل ہوگئی۔فالس فلیگ آپریشن کی خبر (را)کے زیرِ انتظام  سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ڈھکے چھپے الفاظ میں دے دی۔

ذرائع کے مطابق مودی سرکار کےممکنہ فالس فلیگ میں بھارتی فوج کی قید میں  پرانے قیدیوں کو  تشددُ کا نشانہ  بنا کر دہشت گردی اور پاکستان سے در اندازی سے جوڑنا ہے۔بھارتی  فورسز کی کشمیریوں پر کی جانے والی بربریت کو چھپانے کیلئے  قیدیوں کو دہشت گرد دیکھا کر فالس فلیگ آپریشن کی منظوری دے دی ہے جسکا چرچا سوشل میڈیا پر کروایا جا رہا ہے۔

بھارتی سکیورٹی فورسز ان معصوم قیدیوں کو بربریت کا نشانہ بنا کر الزام ہمیشہ کی طرح پاکستان پر لگانے کا ڈرامہ بنا چکی ہے ، جو مودی کا پرانا حربہ ہے۔ تیار شدہ  منصوبہ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں میڈیا بلیک آؤٹ کر دیا ،کشمیریوں پر ظلم اور بربریت کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔

کشمیری حریت پسندوں کی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے وار زون میں  ہندوستانی قابض افواج کے جبر  کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔21دسمبر کو حریت پسندوں نے سورنکوٹ میں بھارتی فوج پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں بھارتی قابض فوج  کے 5 جوان ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ۔جوابی کارروائی میں بھارتی فورسز نے پونچھ اور راجوری کی معصوم عوام پر ظلم وبربریت کا دھاوا بول دیا ۔80 سے زائد معصوم کشمیروں کو قید کر لیا اور تھرڈ ڈگری غیر انسانی ٹارچر کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 معصوم اموات ہوئیں ۔

حریت پسندوں کی بھارتی قابض فوج مخالف  تحریک اور کاروائیوں سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ماضی میں بھی ہندوستان نے الیکشن میں کامیابی کے لئے بالاکوٹ میں فالس فلیگ آپریشن اور پلوامہ ڈرامہ رچایا۔26 فروری 2019 کو ہندوستان کے جنگی طیارے بالاکوٹ پر حملہ آور ہوئے۔فروری 2019 کو مودی سرکار کی جانب سے پلوامہ ڈرامہ کر کے الزام پاکستان پر لگانے کی کوشش کی گئی۔ستمبر 2023 کو راجوری سیکٹر میں پانچ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت مودی کی اپنے ہی فوجیوں کے خون سے سیاست کھیلنے کی ناکام کوشش تھی۔

تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ جنگی جنون میں مبتلا  مودی سرکار اور ہندوستانی فوج مقبوضہ کشمیر میں  اپنی ناکامیاں چھپانے اور بین الاقوامی سطح پر سکھوں  کے قتل کے معاملے پر ہزیمت اُٹھانے کا غصہ پاکستان  پر نکالنا چاہتی ہے۔اِن ہتھکنڈوں سے مودی  کا ہندوستان پہلے ہی پوری دنیا میں بدنام اور رسوا ہو چُکا ہے۔