پی سی بی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا

Dec 23, 2023 | 17:58 PM

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے  آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سعد بیگ ورلڈ کپ  میں پاکستان کے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل انڈر 19 اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ایشیا کپ کھیلنے والے 2 کھلاڑی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، ورلڈ کپ اسکواڈ میں کپتان سعد بیگ، علی اسفند، علی رضا، احمد حسن شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عامر حسن، عرفات منہاس، اذان اویس، ہارون ارشد، خبیب خلیل، محمد ریاض اللہ، محمد ذیشان، نوید احمد، شاہ زیب خان، حسین اور عبید شاہ بھی ورلڈکپ میں اِن ایکشن ہونگے۔

واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ جنوبی افریقہ میں منعقدہ ہوگا جو 19 جنوری سے 11 فروری 2024 تک کھیلا جائے گا۔جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل تنویر نے کہا کہ میں جنوبی افریقہ میں ہونے والےورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ بنانے والے 15 کھلاڑیوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ یہ ٹیم ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مزیدخبریں