ویب ڈیسک : بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی ( پی جے پی) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سال 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر سیاست میں آنے والی ہیں۔کنگنا جو کہ مودی حکومت کی آواز کی حمایتی ہیں، نے پہلے میڈیا انٹرویوز میں سیاسی میدان میں اترنے کا اشارہ دیا تھا، اور خود کو بی جے پی کے اقدامات سے ہم آہنگ کیا تھا۔ نومبر کے آغاز میں، کنگنا نے ایک انٹرویو میں آئندہ لوک سبھا انتخابات لڑنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
خیال رہے کہ اداکارہ کی سیاست میں انٹری سے متعلق ان کے والد کی جانب سے تصدیق کردی گئی ہے۔کنگنا رناوت نے بالی ووڈ میں ایک سے ایک بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں ۔وہ اپنی بولڈ اداکاری کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہیں ۔اداکارہ کے والد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کنگنا رناوت 2024 میں بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیں گی، وہ اس سلسلے میں بی جے پی کے مختلف رہنماں سے ملاقاتیں بھی کرچکی ہیں۔