نعمان علی کی جگہ محمد نوازکو آسٹریلیا بھجوانے کا فیصلہ

Dec 23, 2023 | 17:21 PM

ویب ڈیسک : نعمان علی کے ان فٹ ہونے پر محمد نواز کو آسٹریلیابھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محمد نواز کو آسٹریلیابھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،محمد نواز کو نعمان علی کے متبادل کے طور پر آسٹریلیابھجوایا جائیگا۔نعمان علی اپینڈکس کی تکلیف کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے تھے ، سلیکشن کمیٹی نے ٹیم مینجمنٹ کی درخواست پر محمد نواز کو سکواڈ میں شامل کیا ، محمد نواز پہلی دستیاب فلائٹ سے آسٹریلیا روانہ ہونگے۔ 

مزیدخبریں