تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کاکہنا ہے کہ انٹراپارٹی الیکشن کا فیصلہ چیلنج کریں گے،عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔
پی ٹی آئی رہنماء شعیب شاہین کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ فری اینڈ فئیر اور مضبوط جمہوری حکومت ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ عمران خان نے بھی کہا کہ عدلیہ دیکھے کہ اس وقت ملک کے حالات کیا ہیں۔ سپریم کورٹ نے لیول پلئنگ فیلڈ کے حوالے سے انتہائی اہم فیصلہ دیا۔ الیکشن کمیشن نے ہم نے بلے کا نشان واپس لیکر بدلا لیا۔
شعیب شاہین کاکہنا ہے کہ 3روز کے دوران پی ٹی آئی کے امیدواروں سے کاغذات چھیننے کے 200واقعات ہوچکے۔آج بھی ہمارے لوگوں سے کاغذات نامزدگی چھینے جا رہے ہیں۔جیلوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں کے کاغذات جمع نہیں کیے جا رہے۔ میاں محمود الرشید کے بیٹے اور بیٹی کاغذات نامزدگی جمع کروانے گئے لیکن نہیں کروا سکے۔