الیکشن کیسز: لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری چھٹیاں منسوخ کردیں

Dec 23, 2023 | 15:52 PM

ویب ڈیسک: الیکشن کیسز کی وجہ سے لاہور ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ہفتہ، اتوار اور 25 دسمبر کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔ 

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے چھٹیوں کے منسوخی کے احکامات جاری کیے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کیسز کی وجہ تینوں دن کی چھٹیاں منسوخ کیں، لاہور ہائیکورٹ میں تین روز کیسز کی سماعت جاری رہے گی۔

ادھر الیکشن کمیشن نے بھی سٹاف کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کردیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کے انعقاد تک سٹاف کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کی جاتی ہیں، الیکشن کمیشن سٹاف کوعام تعطیل پر بھی چھٹی نہیں ہوگی، الیکشن کمیشن کے تمام دفاتر بھی ہفتہ اور اتوار کو کھلے رہیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 25دسمبر کو بھی تمام دفاتر کھلے رہیں گے۔

مزیدخبریں