سابق بیوروکریٹ محمد مصطفین کاظمی ایڈوکیٹ کےکاغذات نامزدگی جمع

Dec 23, 2023 | 15:44 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:محمد مصطفین کاظمی ایڈوکیٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد کہا کہ   الیکشن کمیشن نے سارے اعتراضات پی ٹی آئی پر لگا دئیے،یہ ایکسپوز ہو رہے ہیں ان کو لگتا ہے کہ سب خاموشی سے ہو جائے گا،اس کا مقصد یہ ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن میں نہ آئے،جبر اس لیے ہے کہ پی ٹی آئی اعلان کرے کہ الیکشن کا بائیکاٹ ہے،عوام 8 فروری کو ڈاکوؤں اور چوروں سے نجات حاصل کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق محمد مصطفین کاظمی ایڈوکیٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے این اے 46 اور این اے 47 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں،کفر کا نظام تو قائم رہ سکتا ہے ظلم کا نظام قائم نہیں رہ سکتا،خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جم جائے گا،یہاں مرغی چور پابند سلاسل ہوجاتا ہے،منی لانڈرر کو ریاستی پروٹوکول میں رکھا جاتا ہے۔

محمد مصطفین کاظمی ایڈوکیٹ  نے کہا کہ احمد چیمہ ن لیگ کے پے رول پر ہے،ن لیگ کے سب سے بڑے سہولت کار فواد حسن فواد ہیں،فواد حسن فواد نواز شریف کے دور میں ڈی فیکٹو وزیراعظم تھے،نواز شریف کے دور میں 6،6 ماہ کابینہ اجلاس نہ ہوتے تھے،آپ نے کبھی سنا کہ نگران حکومت میں سیاسی لوگ بیٹھے ہوں،نگران حکومت کو ہونا ہی نہیں چاہیے،نگران حکومت کا کام سہولت کاری ہوتا ہے،پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی نے تمام تر ضوابط کو پورا کیا،باقی تمام جماعتوں میں ڈکٹیٹرشپ چلتی ہے۔

محمد مصطفین کاظمی ایڈوکیٹ  نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے سارے اعتراضات پی ٹی آئی پر لگا دئیے،یہ ایکسپوز ہو رہے ہیں ان کو لگتا ہے کہ سب خاموشی سے ہو جائے گا،8 فروری کو قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوگی،پی پول دھاندلی ہو رہی ہے،اس کا مقصد یہ ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن میں نہ آئے،جبر اس لیے ہے کہ پی ٹی آئی اعلان کرے کہ الیکشن کا بائیکاٹ ہے،8 فروری کو ایک انقلاب آئے گا،8 فروری کو پاکستان کی عوام کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں کر سکے گا،سب سے بڑی اسٹیبلشمنٹ عوام ہے،عوام 8 فروری کو ڈاکوؤں اور چوروں سے نجات حاصل کرے گی۔

مزیدخبریں