ہم عوام پاکستان پارٹی نے بلے کا نشان مانگ لیا

Dec 23, 2023 | 15:30 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ہم عوام پاکستان پارٹی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل اختر زمان کاکہنا ہے کہ  ہمیں 'بلے' کا انتخابی نشان الاٹ کیا جائے،بلا خان صاحب کا ہے یہ غلط فہمی ہے،انہی خان صاحب نے 'ترازو' مانگا تھا۔ہمیں آئین کے تحت  یہ حق ہے ہم نے کمیشن سے استدعا کر کھی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق ہم عوام پاکستان  پارٹی عہدیدران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل سیکریٹری جنرل اختر زمان کاکہنا ہے کہ رات کو جو فیصلہ آیا اس نے  قانون کے سامنے ثابت کیا اس ملک میں آئین و قانون ہی سب کچھ ہے،ہمارا اس سے قبل انتخابی نشان تالہ تھا لیکن گوشوارے جمع نہ کرانے پر وآپس لے لیا گیا۔

ایڈیشنل سیکریٹری جنرل اختر زمان کاکہنا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن سے استدعا کرتے ہیں کہ ہمیں 'بلے' کا انتخابی نشان الاٹ کیا جائے،بلا خان صاحب کا ہے یہ غلط فہمی ہے،انہی خان صاحب نے 'ترازو' مانگا تھا۔ہمیں آئین کے تحت  یہ حق ہے ہم نے کمیشن سے استدعا کر کھی ہے،ہمیں الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے ہماری بات سنی جائے۔

مزیدخبریں