ایک نیوز:چوہدری نثار علی خان نے این اے 53 اور این اے 54سمیت پی پی 10 کے لئے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔
تفصیلا ت کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے راجڑ میں پہلے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی انتخابی مہم کا آغاز راجڑ سے کر رہا ہوں اللہ کے کرم سے میری خدمت کے نشان ہر جگہ موجود ہیں ،یہاں ترقیاتی کام کئے اس علاقے کی تقدیر بدل کر رکھ دی ہے ،میرے مخالفین نے کبھی ایک اینٹ بھی یہاں رکھی ہےکیا،میں اس علاقے کا وزیر بن کر نہیں اس علاقے کا ویر بن کر آیا۔ہر گاؤں میں سڑکیں پل بنائے،آپکی محبتوں کا مشکور ہوں۔
چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اچھے کردار ا ایک ووٹ ہی میرے لئے کافی بد کردار کے ہزار ووٹ بھی منظور نہیں،میں نے میٹنگ کا اہتمام کیا یہ تو جلسہ بن گیا،میرے مخالفین لوگوں کی منتیں کر کے لاتے ہیں،میں کسی پارٹی کا دم پکڑ کر نہیں جیتنا چاہتا ہوں،8 فروری تاریخ کو تاریخی فتح ہوگی انشاءاللہ،مجھے سواں اہل سواں پر فخر ہے،میں نے کبھی آپکی امانت میں خیانت نہیں کی،کبھی داغ نہیں لگنے دیا کبھی کرپشن نہیں کی۔
چوہدری نثار علی خان نےکہا کہ میں 2 قومی اور ایک صوبائی نشست پر الیکشن پر کھڑا ہوا ہوں،اہل راجڑ اہل علاقہ بہت عزت دار لوگ یہاں ہیں،سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،سب نتائج کو خود دیکھوں گا،کیسے ہوسکتا ہے قومی سے ہار کر صوبائی سے جیت رہا ہوں،تمام سپوٹر ہوشیار رہے پولنگ شروع اور گنتی ختم ہونے تک کسی بھی گڑ بڑ کی صورت میں اطلاع دیں،میں تنقید کر کے کسی پر ووٹ نہیں لینا چاہتا ہوں،اگر تنقید کروں تو لمبی کہانی ہے۔
چوہدری نثار علی خان نے مزیدکہا کہ میں عمران خان پر تنقید کر سکتا ہوں جو نہیں کرونگا وہ میرا پچاس سالہ پرانا دوست ہے ،مسلم لیگ سے میرا تعلق رہا مگر تنقید نہیں کرونگا،پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے،ایسے حالات بھی آسکتے ہیں کہ تنخوہوں کی ادائیگی نہیں کرسکیں گے، یقین رکھئیے پاکستان درست سمت جائے گا،معجزہ ہی پاکستان کو بچا سکتا ہے،میں اگر اسمبلی میں ہوا تو اس معجزے کا حصہ بنوں گا انشاءاللہ پاکستان بھنور سے نکلے گا۔