میانوالی:پی ٹی آئی کےامیدوارببلی خان کےکاغذات نامزدگی جمع کرادئیےگئے

میانوالی:پی ٹی آئی کےامیدوارببلی خان کےکاغذات نامزدگی جمع کرادئیےگئے
کیپشن: میانوالی:پی ٹی آئی کےامیدوارببلی خان کےکاغذات نامزدگی جمع کرادئیےگئے

ایک نیوز: ضلع میانوالی کے صوبائی حلقہ پی پی 85 عیسیٰ خیل سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ببلی خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے گئے۔

تفصیلا ت کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 85 عیسیٰ خیل عبدالرحمان خان المعروف ببلی خان کے کاغذات نامزدگی اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر تحصیل عیسیٰ خیل اسسٹنٹ کمشنر غلام مرتضیٰ کے پاس جمع کرا دئیے گئے۔

ببلی خان پر 9 مئی کے واقعہ کی تھانہ کمرمشانی میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج ہے اور وہ گذشتہ 8 ماہ سے روپوش ہیں۔

کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے 28 دسمبر کی تاریخ مختص کی گئی ہے جس میں روپوش امیدوار کو اپنے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کے ہمراہ اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کے روبرو پیش ہونا پڑے گا۔