ایک نیوز:اورکزئی میں پی ٹی آئی امیدوار کو گرفتار کرلیا گیا۔پی ٹی آئی وکیل نور آواز ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار سعید اللہ کو پی کے 94 میں کاغذات نامزدگی جمع کرتے ہوئے پولیس نے گرفتار کیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی وکیل نور آواز ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دوسرے امیدوار ملک ممتاز گرفتاری سے بچنے میں کامیاب ہوئے۔اگر الیکشن جانبدارانہ کرنی ہے تو الیکشن کی کیا ضرورت ہے،ہمیں جمہوریت کے مکمل حقوق دیئے جائیں۔کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا موقع دیا جائے۔
نواب شاہ میں پی ٹی آئی امیدوار سردار شیر محمد رند کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے۔پی ٹی آئی امیدوار سردار شیر محمد رند کے کاغذات نامزدگی حاجی خان گریانی نے جمع کروائے۔سردار شیر محمد رند نے حلقہ این اے 207 سے قومی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔شیر محمد رند این اے 207 سے سابق صدر آصف علی زرداری کے مد مقابل ہونگے۔