عام انتخابات:عطاءاللہ تارڑ کے بھی کاغذات نامزدگی جمع

عام انتخابات:عطاءاللہ تارڑ کے بھی کاغذات نامزدگی جمع
کیپشن: عام انتخابات:عطاءاللہ تارڑ کے بھی کاغذات نامزدگی جمع

ایک نیوز:جنرل الیکشن 2024،صوبائی اسمبلی کےحلقہ پی پی 35 کیلئے عطاءاللہ تارڑ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔

تفصیلا ت کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما نے پہلی بار اپنے حلقہ سے الیکشن لڑنے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،ن لیگی رہنما نے بذریعہ کونسل اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

حلقہ پی پی 35 میں ن لیگ کی ٹکٹ کے پہلے ہی دس امیدوار خواہشمند ہیں،ن لیگی رہنما عطا تارڑ کے اپنے حلقہ سے الیکشن لڑنے سے باقی امیدواروں میں ٹکٹ کے حصول کیلئے بے چینی ہے۔عطا تارڑ کا تعلق گکھڑ کے علاقہ پیر کوٹ سے ہے،حلقہ پی پی 35 گکھڑ ۔وزیرآباد اور ملحقہ علاقوں پر مشتمل ہے۔