ایک نیوز:سرائے عالمگیرکے حلقہ این اے 62 سیٹ پر ایک گھر سے 5 افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔
تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر کے حلقہ این اے 62 کی سیٹ پر 4 حقیقی بھائی اور ایک بھابھی آمنے سامنے آگئی،عابد رضا، شاہد رضا، شبیر رضا، تنویر علی آپس میں حقیقی بھائی ہیں۔
سعدیہ شاہد، چوہدری شاہد رضا کی بیوی اور عابد رضا کوٹلہ، شبیر رضا، تنویر رضا کی بھابھی ہیں۔چوہدری عابد رضا کوٹلہ سابقہ ایم این اے اور ن لیگی ڈویژنل صدر ہیں۔
چوہدری شبیر رضا اور چوہدری تنویر علی بھی ن لیگی رہنما ہیں،چوہدری شاہد بیگم سعودیہ شاہد کے ہمراہ رضا آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینگے۔