پرویزالہٰی کو دل کی تکلیف،ہسپتال منتقل کردیا گیا

Dec 23, 2023 | 14:17 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:ذرائع  کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کے ٹیسٹ رپورٹس تسلی بخش ہیں،ای سی جی،ایکو اور خون کے ٹیسٹ رپورٹس درست  ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پریز الہی  thalium scan کا ٹیسٹ کروانے سے انکاری ہے۔تھیلم سکن کے  ٹیسٹ کے بعد مزید ٹیسٹ  کی ضرورت نہیں۔ چوہدری پرویز الہی  ٹیسٹ کروانے سے انکاری ہیں۔

قبل ازیں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کو دل میں تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے۔چودھری پرویز الٰہی کو گزشتہ رات سے دل میں تکلیف کی شکایت تھی۔

 جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کا جیل ہسپتال میں بھی طبی معائنہ کیا گیا،طبیعت خرابی کے باعث چودھری پرویز الٰہی کو آر آئی سی منتقل کیا گیا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کے سینے میں انفیکشن بھی ہوا ہے۔

مزیدخبریں