طلال چوہدری کےمقابلے میں انکے چچا نےکاغذات جمع کرا دئیے

Dec 23, 2023 | 14:08 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز :این اے 96  جڑانوالہ سے طلال چوہدری نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے.خاندان میں شدید اختلافات, چچا  اور کزن بھی سامنے آگئے.
 رپورٹ کے مطابق  کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا رش,طلال چوہدری کے کاغذات نامزدگی ان کے بھائی بلال بدر نے جمع کروائے.
 دوسری طرف این اے 96 جڑانوالہ میں طلال چوہدری کے خاندان میں سیاسی شدید اختلافات سامنے آئے ہیں ۔طلال چوہدری کے مقابلے میں انکے چچا چوہدری اکرم نے کاغذات جمع کرا دئیے.
 یادرہے چوہدری اکرم 3بار ایم پی اے اور سابق تحصیل ناظم جڑانوالہ رہے ہیں چوہدری اکرم ماضی میں ن لیگ میں رہے، اب وہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ چاہتے ہیں چوہدری اکرم کے بیٹے چوہدری اشرف نے اپنے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
طلال چوہدری کو پارٹی ٹکٹ کے لئے نواب شیر وسیر سے ٹف ٹائم مل رہا ہے طلال چوہدری ٹکٹ لینے میں کامیاب ہو گئے تو چوہدری اکرم سے مقابلہ پڑےگا۔

مزیدخبریں