آئین کی خلاف ورزی کروانے والے شخص کو معصوم کہا جارہا ہے، مریم اورنگزیب

Dec 23, 2023 | 13:47 PM

ایک نیوز:ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خالی کاغذ کو عوام میں لہرا کر ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والا کیا معصوم ہے؟

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے لاہور مسلم لیگ ن ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص جو ملک پر چار سال مسلط رہا اس میں ہر شعبہ تباہ ہوگیا، روٹی ہو معیشت ہو معاشرہ ہو سب برباد کردیا۔ 

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد تحریک پر نااہل نے جیب سے کاغذ نکالا اور کہا امریکہ نے سازش کی، سائفر کو لہرا کر کہا امریکہ نے حکومت کے خلاف سازش کی جو چلتے چلتے باجوہ پھر محسن نقوی اور پھر شہباز شریف تک چلی گئی، سائفر میں کچھ نہیں تھا اگر سازش ہوتی تو لاڈلہ کو آر ٹی ایس بٹھاکر مسلط کیا نوازشریف کو جیل میں ڈالا گیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو سیسلین مافیا گاڈ فادر اور بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، عدم اعتماد کی تحریک آئی تو آئین و قومی اسمبلی توڑی انفارمیشن منسٹر سپیکر و ڈپٹی سپیکر سے اسمبلی تڑوائی کیا یہ معصوم شخص ہے؟ 

انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا کہ آئین توڑا گیا عدم اعتماد آئین میں درج ہے سازش نہیں ہوتی۔ سیکریسی ایکٹ کو معصوم آدمی نے توڑا سائفر سے کھیلنے کی ہدایت بطور وزیراعظم دے کر آیا تھا، ملک کے ساتھ کھیل کھیلو عوام کو روٹی چینی آٹا بجلی مہنگی کردو ایک سو نوے ملین پائونڈ بند لفافہ لہرا کر کھاگئے تو تم معصوم ہو۔

لیگی ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو دھمکی دو عدالت بلائے تو زیبا جج کو دھمکی دو نو مئی کو شہدا کو رینجرز و پولیس کی گاڑیاں جلاؤ، زمان پارک میں پیٹرول بم کی ٹریننگ دی تم معصوم ہو، تم جناح ہائوس جلا دو، میٹرو جلا دو، کہتا معصوم کو گڈ ٹو سی یو کہا جاتا ہے سپریم کورٹ میں گاڑی میں بٹھاکر واپس بھیج دیا جاتا ہے۔ ہیرے جواہرات القادر ٹرسٹ بنا لو کیا تم معصوم ہو؟ پہلے آر ٹی ایس اب معصوم کہہ کر مسلط کیا جارہاہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ سیاسی دہشت گرد کو معصوم کا لقب دیا جا رہا ہے، لوگوں کے گھروں میں دوائی فیس کے پیسے نہیں یہ معصوم ہے۔ چار سال مرغیاں کٹے بیچتا رہا لاڈلہ و معصوم ہے، ملک کے ساتھ غداری کی آپ کو جواب دینا پڑے گا۔ ریاست پر حملہ آور ہوتے تو دنیا میں سزا ملتی ہے۔ پہلے کہتے نااہل ہے سائفر کا ڈرامہ آیا تو کہا معصوم ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ جب مرضی معصوم بنا دو جب مرضی لاڈلا بنا دو عوام بھیڑ بکریاں ہیں؟ جھوٹے مقدمات کی سزا سننے کے بعد نوازشریف بیٹی کے ساتھ ملک واپس آئے، سائفر اور ایک سو نوے ملین کا ڈکیت معصوم ہے، جی آئی ٹی رپورٹ میں بھی کرپشن کا الزام نہیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کاالزام لگایاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب معصوم کہہ کر مسلط کیا جا رہا ہے اب یہ نہیں چلے گا۔ اگر نوازشریف جھوٹے مقدمات پر عدالت پیش ہو سکتے ہیں تو تم سچے کیسز میں کیوں نہیں جاسکتے۔ عوام دیکھ رہی ہے سلسلہ بند ہونا چاہیے ایک جیل میں سنگین الزامات و تحقیقات جاری ہیں اسے اپنا جواب دینا پڑے گا۔ عوام کا پیسہ ہے پانچ قیراط کی انگوٹھی اور القادر ٹرسٹ نہیں بنایا جا سکتا۔ ایک سو نوے ملین کا پوچھیں تو کہتا کابینہ کا فیصلہ ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ترقی کرتا پاکستان عوام چاہتی ہے گالی گلوچ و بدتہذیبی نہ ہو کسی کو مار دو کسی پر بم گرا بس ہوگیا، لاڈلہ جب ہار رہا ہوتا ہے جب معصوم بنادیا جاتا ہے، عوام جاگ رہی بہت ہو گیا تماشا لوگ پریشان و مشکل میں ہیں، عوام نوازشریف کو چاہتی ہے سرٹیفکیٹ والا تماشا اب نہیں چلے گا، چیخیں اس لئے نکلتی ہیں اب سہولت کاری نہیں میسر اٹھارہ نہیں دو ہزار چوبیس ہوگا جب لوگ شیر کو جتوائیں گے،آج سائفر کیس جس کا جواب نہیں دیا اس کا فیصلہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر دہشت گردی کا پرچہ ہے نہ جائوں تو وارنٹ کی گرفتاری کے نوٹس آ جاتے ہیں میں نے کون سا نو مئی کا واقعہ کیا، جہاں سے بھی ملک کے مجرم کو بچانے کی کوشش کی جائے تو زیادتی ہوگی، مجھ پر مقدمہ دہشت گردی کا ہوا تو جج کے آگے جواب دیتی ہوں۔ 

انہوں نے بتایا کہ الیکشن آٹھ فروری کو ہوں گے لاہور ڈویژن کے انٹرویو ہوں گے، نوازشریف کے متعلق لاڈلے کا بیانیہ بنایا جارہاہے لیکن نیازی جیسے لاڈلے لاکر ملکی ترقی چھینی نہیں جا سکتی، آٹھ فروری کو الیکشن تاخیر کا ابہام پی ٹی آئی پھیلا رہی ہے، آٹھ فروری کو نوازشریف الیکشن لڑیں گے۔

مزیدخبریں