ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی لاہور کے حلقہ این اے 122 سے جمع کرا دیے گئے۔
کاغذات نامزدگی عمران خان کے وکیل رائے علی اور عمر طالب نے آر او کو جمع کرائے۔
واضح رہے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔
بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں کاغذات نامزدگی پر دستخط کیے تھے جو اُن کے وکیل رائے محمد علی لے کر گئے تھے۔
رائے محمد علی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی میانوالی، لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے کاغذات نامزدگی چھینے جو 7 گھنٹے بعد ہمارے حوالے کیے گئے۔