اسلام آباد:ڈیوٹی پر مامور اہلکار کو سانپ نے ڈس لیا

Dec 23, 2023 | 13:24 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: دارالحکومت اسلام آباد میں ڈیوٹی پر مامور اہلکار کو سانپ نے ڈس لیا۔

ذرائع کے مطابق ڈیپلومیٹک انکلیو کے قریب ڈیوٹی پر مامور زیشان نامی اہلکار کو سانپ نے ڈسا جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کانسٹیبل کے ساتھ سانپ ڈسنے کا واقعہ نیو فائرنگ رینج ایریا میں پیش آیا، سانپ نے اہلکار کے ہاتھ پر ڈس مارا تھا۔

مزیدخبریں