عثمان ڈارکی والدہ کے 2حلقوں سےکاغذات نامزدگی جمع

عثمان ڈارکی والدہ کے 2حلقوں سےکاغذات نامزدگی جمع
کیپشن: عثمان ڈارکی والدہ کے 2حلقوں سےکاغذات نامزدگی جمع

ایک نیوز:عثمان ڈارکی والدہ نے این اے 71 اور پی پی 47 سیالکوٹ سےکاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عثمان ڈار کی والدہ کے وکیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے میں رکاوٹ کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے،ہم نے الیکشن کمیشن کو ای میل کی ہے،آج ہم نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔ریحانہ امتیاز ڈار نےاین اے 71 اور پی پی 46 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر پر توڑ پھوڑ اور ہراساں کرنے کا فائدہ خواجہ آصف کو تھا،جو حربے استعمال کئے گے اسکا فائدہ خواجہ آصف کو ہے،میرے ساتھ جو ہوا خواجہ آصف نے کروایا ہے،میرے غیرت مند بھائی کو اگر مجھ سے اتنی ہمدردی تھی تو جس دن میرے گھر توڑ پھوڑ ہوئی اس دن میرے گھر آتے میں انکو عزت بخشتی،یہ عوام کے سامنے معافی مانگ کر صرف عوام کو گمراہ کرتے تھے۔

عثمان ڈار کی والدہ  نے کہا کہ کیا انہوں نے ڈی پی او اور ڈی سی او کو فارغ کیا،خواجہ آصف میرے گھر آتے تو میں انہیں معاف کر دیتی کیوں کہ اللہ تعالٰی معاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے،میرے ساتھ جو کچھ انہوں نے کیا اسکی ویڈیو عوام کے سامنے ہے،انہوں نے میرے گھر کو سیل کر کے مجھے گھر سے نکال دیا،میں نے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ سڑک پر رات گزاری،اگر آپ کی ماں کے ساتھ ایسا ہوتا تو آپ لوگ کیا کرتے،مجھ پر ہونے والے مظالم کا جواب 8 فروری کو عوام انہیں دیں گی۔

عثمان ڈار کی والدہ  نے مزید کہا کہ اولین درجہ اسلام نے عورت کو دیا ہے،انہوں نے میرے گریبان پر ہاتھ ڈالا ہے مائیں تو سانجی  ہوتی ہیں،عوام ووٹ ڈالتے ہوئے اس ماں کو مدنظر رکھنا،انصاف کے لئے ایک اوپر بھی عدالت موجود ہے،جن صاحبان نے میرے لئے آواز اٹھائی ہے میری ان کے لئے دعا ہے،دنیا میں ایسے بھی انسان ہیں جنہوں نے عثمان ڈار کی والدہ کے لئے آواز اٹھائی ہے۔