ڈیوس کپ پر بھارتی اپیل مسترد، انٹرنیشنل فیڈریشن کا پاکستان کے حق میں فیصلہ

ڈیوس کپ پر بھارتی اپیل مسترد، انٹرنیشنل فیڈریشن کا پاکستان کے حق میں فیصلہ
کیپشن: India's appeal on Davis Cup rejected, International Federation's decision in favor of Pakistan

ویب ڈیسک: ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہو گی، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارتی اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔ آزاد ٹربیونل کے فیصلے کے مطابق پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے عام انتخابات اور سیکیورٹی کو بنیاد بنا کر کپ نیوٹرل وینیو پر منعقد کرنے کی اپیل کی تھی، گزشتہ ماہ بھی انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارتی مؤقف کو تسلیم نہیں کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا تھا کہ ملک میں سیکیورٹی صورتحال کا کوئی مسئلہ نہیں، دیگر ٹیمیں بھی پاکستان میں آ کر کھیل رہی ہیں۔

آزاد ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پاکستان میں ڈیوس کپ نہ کھیلنے کی کوئی ٹھوس وجہ موجود نہیں، پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال ایسی نہیں کہ میچ نہ ہو سکیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی 4 فروری کو پاکستان میں ہی کھیلی جائے گی۔