سائفرکیس کاٹرائل ملزمان اور وکلاء کی عدم موجودگی میں کیا جارہاہے:پی ٹی آئی وکلاء

Dec 23, 2023 | 12:59 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:وکیل انتظار پنجوتھہ نے کہا کہ سائفر کیس میں آج گواہان کو پیش کیا گیا ہے وکلاء کو اندر جانے کی اجازت نہیں دے رہے،آئین اور قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار شہباز کھوسہ کےہمراہ  انتظار پنجوتھہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائفر کیس میں آج گواہان کو پیش کیا گیا ہے وکلاء کو اندر جانے کی اجازت نہیں دے رہے،وکلاء کی عدم موجودگی میں سائفر کیس کی سماعت جاری ہے۔

انتظار پنجوتھہ  نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر بھی گواہان سے جرح کی اجازت نہیں دی گئی،آئین اور قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے،یہ کس قسم کا ٹرائل ہے جو ملزمان اور وکلاء کی عدم موجودگی میں کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں