احد چیمہ کو عہدے سےنہ ہٹانے پر نگراں حکومت کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئےمقرر

Dec 23, 2023 | 12:32 PM

JAWAD MALIK

ویب ڈیسک: وزیراعظم کے مشیر احد خان چیمہ کو عہدے سے نہ ہٹانے کے معاملے پر نگراں حکومت کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگراں حکومت کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس 26 دسمبر صبح دس بجے سماعت کے لئے مقرر کر لیا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خط میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے مشیر وزیراعظم احد چیمہ کو ہٹانے سے متعلق عملدرآمد رپورٹ مانگی تھی۔

احد چیمہ کو مشیر کے عہدے سے ہٹانے کے لیے کوئی بھِی رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی۔

الیکشن کمیشن نے احمد چیمہ کے معاملے پر سختی سے نوٹس لیا ہے،الیکشن کمیشن 26 دسمبر کو احمد چیمہ کیس کی سماعت کرے گا۔

مزیدخبریں